بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اکسٹھویں اجلاس کے تحت اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔بدھ کے روزوانگ ای نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو کو ، جو چینی دانشمندی کے ذریعے عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کی رہنمائی کرتا ہے، 150 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کا رد عمل اور حمایت حاصل ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر گلوبل گورننس انیشی ایٹو کے نفاذ کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے نصب العین کی صحت مند ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ وانگ ای نے چین کی جانب سے عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کو بہتر بنانے کے لیے پانچ تجاویز پیش کیں ۔اول یہ کہ خودمختاری کے مساوی اصول پر عمل کرتے ہوئے عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کے اصل مقصد کو برقرار رکھا جائے۔ اس بات پر قائم رہنا ضروری ہے کہ تمام ممالک مساوی شرکت، مساوی فیصلہ سازی اور مساوی فائدہ اٹھائیں، تاکہ انسانی حقوق کا منصفانہ، معقول اور جامع عالمی نظام تعمیر کیا جا سکے۔دوم یہ کہ بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کی پاسداری کی جائے اور عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کی بنیاد کو مضبوط کیا جائے۔ تمام ممالک کو دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول کا مشترکہ طور پر تحفظ کرنا چاہیے۔سوم یہ کہ کثیر الجہتی کو عملی طور پر نافذ کیا جائے اور عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کے چیلنجوں سے نمٹا جائے۔چہارم یہ کہ عوام کو مرکز بنانے کے تصور کو فروغ دیا جائے اور عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کے مواد کو مزید تقویت بخشی جائے۔ ترقی کے حق کو انسانی حقوق کے ایجنڈے میں مزید نمایاں مقام دیا جانا چاہیے۔پنجم یہ کہ عمل پر مبنی نقطہ نظر پر توجہ مرکوز کی جائے اور عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کے اثر میں اضافہ کیا جائے۔وانگ ای نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر تمام بنی نوع انسان کی مشترکہ اقدار کو فروغ دینے، بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر ، اور انسانی حقوق کی تہذیب کی ترقی اور پیشرفت سے پوری دنیا کو مستفید کرنے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- یکم جون سے گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی! الرٹ جاری
- پہلا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
- اوکاڑہ: 3 ملزمان کی لڑکی کے ساتھ گن پوائنٹ پر نازیبا حرکات، اہلخانہ کو ہراساں بھی کیا
- پاکستان کا ون ڈے کرکٹ میں 1000 میچز کھیلنے کا سنگ میل عبور
- امریکہ اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا، صدر ٹرمپ کے دستخط کا انتظار
- سر پال میک کارٹنی نے آخر کار اپنے پسندیدہ دی بیٹلس ممبر کا نام لیا۔
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری
- سابق ملکہ حسن اور ماڈل اداکارہ کی پُراسرار موت؛ جج ساس گرفتار
- اسٹیو، ایملی گٹنبرگ نے طلاق کی شرائط کو حتمی شکل دی۔
- صدر ٹرمپ کی عمان کو دھمکی سے خود امریکی بھی حیران ہیں، سی این این