بیجنگ : وزیر خارجہ وانگ ای نے بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔منگل کے روز بحرین کے وزیر خارجہ نے علاقائی صورتحال اور بحرین کے موقف کے حوالے سے کہا کہ بحرین ہمیشہ امن پسند رہا ہے اور اس پر غیر قانونی حملے نہیں ہونے چاہئیں۔ انہو ں نے بحرین کی حکومت کی جانب سے چین کے منصفانہ موقف کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک خلیجی ممالک کے ساتھ مل کر چین کے ساتھ اقوام متحدہ سمیت دوطرفہ اور کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر روابط اور ہم آہنگی کو مضبوط کرے گا تاکہ خطے میں جلد امن و استحکام قائم ہو سکے۔وانگ ای نے کہا کہ اس وقت، خلیجی خطے میں صورتحال تیزی سے کشیدہ ہو رہی ہے، اور بحرین کی سلامتی کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے جس پر چین کو گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کا موقف ہمیشہ یکساں اور واضح رہا ہے کہ تمام ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جائے ، اور شہریوں اور غیر فوجی اہداف پر حملوں کی مذمت کی جائے ۔وانگ ای نے زور دیا کہ فوجی کارروائی کو فوری بند کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جنگ مزید نہ بڑھے۔ انہو ں نے کہا کہ امن کی بحالی کے لیے جلد از جلد مذاکرات کی طرف واپس جانا ہو گا ۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چینی حکومت کے امور مشرق وسطی کے خصوصی نمائندے اس وقت خطے کے دورے پر ہیں جس میں وہ بحرین کا بھی دورہ کریں گے ۔ چین خلیجی علاقے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے تعمیری کردار ادا کرنا جاری رکھے گا اور امید کرتا ہے کہ بحرین کی حکومت بحرین میں موجود چین کے شہریوں اور اداروں کی حفاظت یقینی بنائے گی ۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی