فتح جنگ(کاشف اقبال)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے وژن اور کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اٹک اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی ہدایات کی روشنی میں تحصیلدار و اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے شہر میں گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ چوہدری شفقت محمود نے اپنی ٹیم اور پیرا فورس کے ہمراہ فتح جنگ کے مختلف تجارتی مراکز کا دورہ کیا اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر مین بازار، کوہاٹ چوک، پنڈی روڈ سمیت شہر کے دیگر اہم مارکیٹوں میں دکانداروں کی چیکنگ کی گئی تاکہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور کسی قسم کی لوٹ کھسوٹ کی شکایات پیدا نہ ہوں۔
تحصیلدار و اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ شہریوں کو سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقاعدہ نگرانی سے نہ صرف قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ اشیاء کے معیار کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماہِ رمضان کے باعث زیادہ تر دکانداروں کو ابتدائی طور پر وارننگ دی جا رہی ہے تاکہ وہ سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیاء فروخت کریں، تاہم جو دکاندار پہلے بھی وارننگ کے باوجود گراں فروشی میں ملوث پائے گئے یا حد سے زیادہ منافع خوری کرتے نظر آئے، ان کے خلاف جرمانے بھی عائد کیے جا رہے ہیں۔
چوہدری شفقت محمود نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ قیمتوں پر اشیاء فروخت کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔