بیجنگ : چین کی 14ویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس میں پیپلز لبریشن آرمی اور مسلح پولیس فورس کے وفد کے ترجمان زانگ شیاؤگانگ نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ رواں سال چین کے قومی دفاعی اخراجات 1.94 ٹریلین یوآن تک ہوں گے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.9 فیصد کا اضافہ ہے۔ چینی افواج دفاعی اخراجات کے پورے عمل کے کنٹرول اور کارکردگی کو مضبوط بنائیں گی تاکہ ہر ایک پیسہ مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔ زانگ شیاؤگانگ نے مزید کہا کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 14ویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس کے لیے پیپلز لبریشن آرمی اور مسلح پولیس فورس کے وفد کے کل رکنی اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ سیاسی نظریات کے ذریعے افواج کی تعمیر میں اپنی منفرد برتریوں کو بروے کار لاتے ہوئے قومی دفاع اور مسلح افواج کو مستحکم اور پائیدار طریقے سے جدید بنایا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام نمائندوں کا کہنا تھا کہ ہمیں فوج کو طاقتور بنانے کے حوالے سے شی جن پھنگ کے نظریات پر گہرائی سے عمل درآمد کرتے ہوئے سیاسی نظریات کے ذریعے افواج کی تعمیر کو آگے بڑھانا ہوگا اور افواج کے بنیادی سیاسی کردار کی ثابت قدمی کے ساتھ حفاظت کرنی ہوگی۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا