بیجنگ :عالمی سطح پر پیچیدہ اور غیر یقینی حالات کے تناظر میں چین کے گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کو دنیا میں استحکام کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک بین الاقوامی سروے کے نتائج کے مطابق مختلف ممالک کے عوام نے اس انیشی ایٹو کے بنیادی نظریات کو موجودہ عالمی صورتحال میں زیادہ عملی اور اہم قرار دیا ہے۔یہ سروے چائنا گلوبل ٹیلی وژن نیٹ ورک اور چین کی ایک معروف جامعہ رین مین یونیورسٹی کے تحقیقی ادارے کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا، جس میں دنیا کے 41 ممالک کے بارہ ہزار سے زائد افراد کی آراء شامل کی گئیں۔ نتائج کے مطابق شرکاء کی بڑی تعداد نے تہذیبوں کے تنوع کے احترام اور انسانیت کی مشترکہ اقدار کے فروغ جیسے اصولوں کو عالمی استحکام کے لیے ضروری قرار دیا۔سروے کے مطابق تقریباً 90 اعشاریہ 8 فیصد افراد کا خیال ہے کہ تہذیبوں کے تنوع کا احترام عالمی برادری کے لیے ایک بنیادی اصول ہونا چاہیے۔ اسی طرح 77 اعشاریہ 2 فیصد شرکاء نے اس بات سے اتفاق کیا کہ کوئی بھی تہذیب دوسری تہذیب سے برتر نہیں ہے، جبکہ 87 اعشاریہ 7 فیصد افراد کے مطابق تمام تہذیبوں کے ساتھ برابری اور احترام کا رویہ اختیار کیا جانا چاہیے۔نتائج میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ دنیا کے مختلف خطوں کے لوگ امن، ترقی، انصاف، جمہوریت اور آزادی کو مشترکہ انسانی اقدار سمجھتے ہیں۔ تقریباً 91 اعشاریہ 8 فیصد افراد نے اس خیال کی حمایت کی کہ ممالک کو تصادم کے بجائے باہمی فائدے پر مبنی تعاون کو ترجیح دینی چاہیے۔سروے میں شامل 87 اعشاریہ 4 فیصد افراد کے مطابق مختلف تہذیبوں کے درمیان مکالمہ عالمی تنازعات کو کم کرنے اور عالمی امن کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔ اسی طرح 89 اعشاریہ 5فیصد شرکاء کا کہنا تھا کہ تہذیبوں کے درمیان تبادلہ اور روابط عالمی تعاون کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔یہ سروے سیمپل ڈیٹا بیس کے ذریعے ایک آن لائن سروے کی شکل میں کیا گیا، جس میں سیمپل کو عمر اور جنس کی تقسیم کے مطابق رکھا گیا۔ اس سروے میں بڑے ترقی یافتہ ممالک اور گلوبل ساوتھ کے نمائندہ ممالک کا احاطہ کیا گیا۔
Trending
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا