بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے افغان امور کے خصوصی نمائندے یوئے شیاؤ یونگ نے افغانستان اور پاکستان کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں سفارتی سطح پر مصالحت کی کوششیں کیں ۔دورے کے دوران انہوں نے افغانستان میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اور وزیرِ صنعت و تجارت نورالدین عزیزی سے ملاقات کی، جبکہ پاکستان میں انہوں نے سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزیرِ اعظم پاکستان کے افغانستان امور کے خصوصی نمائندے محمد صادق خان سے بات چیت کی۔انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، جلد از جلد جنگ بندی کریں اور اختلافات کو مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کریں۔افغانستان اور پاکستان دونوں نے چین کی جانب سے کی جانے والی مصالحتی کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مسائل کے حل کے لیے سیاسی اور سفارتی ذرائع اختیار کیے جائیں گے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا