بیجنگ: چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان سے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے پوچھا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر چین آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کے معاملے میں تعاون نہیں کرتا تو وہ اپنا دورۂ چین مؤخر کر دیں گے۔ اس حوالے سے لین جیان نے کہا کہ امریکہ نے خود میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے نوٹ کیا ہے کہ امریکی فریق نے اس حوالے سے وضاحت جاری کی ہے اور واضح کیا ہے کہ متعلقہ خبریں مکمل طور پر غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فریق نے زور دیا کہ صدر ٹرمپ کے دورۂ چین کا آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین اور امریکہ دونوں صدر ٹرمپ کے دورۂ چین کے بارے میں رابطے میں ہیں۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی