بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے صوبہ حہ بئی کےشیونگ آن نیو ایریا کا دورہ کیا اور شیونگ آن نیو ایریا کی اعلیٰ معیار کی تعمیر اور ترقی کو مزید آگے بڑھانے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے شیونگ آن نیو ایریا کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے مزید اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شیونگ آن نیو ایریا کی تعمیر و ترقی نے اہم مرحلہ وار نتائج حاصل کیے ہیں ۔فروری 2017 میں جنرل سیکرٹری نے پہلی مرتبہ صوبہ حہ بئی کی کاؤنٹی آن شین کا دورہ کیا، جس کے ایک ماہ بعد ہی شیونگ آن نیو ایریا کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ جنوری 2019 میں انہوں نے دوبارہ شیونگ آن کا دورہ کیا، اس وقت یہ علاقہ عملی تعمیر کے مرحلے میں داخل ہو چکا تھا۔ مئی 2023 میں تیسرے دورے کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ مستقبل کا یہ شہر وسیع پیمانے پر تعمیر اور بیجنگ کے غیر دارالحکومتی افعال کی منتقلی کے دوہرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ حالیہ دورہ صدر شی جن پھنگ کا شیونگ آن کا چوتھا دورہ ہے۔پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے خاکے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ شیونگ آن نیو ایریا کو اعلیٰ معیار کے تقاضوں کے مطابق ایک جدید شہر کے طور پر ترقی دی جائے۔ منصوبے کے اجراء کے صرف 10 دن بعد شیونگ آن نیو ایریا کا دورہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ قیادت اس منصوبے کو کس قدر اہمیت دیتی ہے، اور یہ عزم ظاہر کرتا ہے کہ درست فیصلے کے بعد فوری عملدرآمد کیا جائے۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان