by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کا پارٹی نظم و ضبط کی تعمیر کو مضبوط بنانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور

0

بیجنگ:کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے 25 سے 26 دسمبر تک ایک اجلاس منعقد کیا۔اجلاس میں سیاسی بیورو کے ممبران نے نئے عہد میں چینی خصوصیات کی حامل شی جن پھنگ کی سوشلسٹ سوچ کا مطالعہ کیا،سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کی روح کی روشنی میں کام کرنے ، آٹھ نکاتی قواعد پر مستقل طور پر عمل کرنے ، اور طویل مدت میں پارٹی کے طرز عمل کی تعمیر کو آگے بڑھانے سمیت مختلف پہلووں سےاپنا جائزہ لیا ۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور اہم تقریر کی ۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ عہدیداروں ، بالخصوص اعلیٰ سطح کے عہدیداروں کو مرکزی آٹھ نکاتی ضابطے پر سختی سے عمل کرنا چاہیے ،ادارہ جاتی اصول و ضوابط کے مطابق کام کرنا چاہیے اور انہیں دیانت دار اور صاف کردار کا حامل ہونا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.