فتح جنگ (کاشف اقبال) تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ایک بار پھر مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹک چوک پر رہنمائی کے واضح سائن بورڈ کی تنصیب یقینی بنا دی، اٹک چوک سے تین اطراف میں جانے والے راستوں کے باعث بیرونِ شہر سے آنے والے افراد کو اکثر شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور وہ راستہ بھٹک جاتے تھے جس کے نتیجے میں نہ صرف مسافروں کو پریشانی ہوتی تھی بلکہ ٹریفک کے بہاؤ میں بھی خلل پیدا ہو رہا تھا، عوامی شکایات موصول ہوتے ہی چوہدری شفقت محمود نے معاملے کا فوری نوٹس لیا اور ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے محض 24 گھنٹوں کے اندر اندر آگاہی بورڈ نصب کروا دیا جس کے بعد مسافروں کو درست سمت کے تعین میں نمایاں آسانی میسر آئی ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوئی ہے، شہریوں، تاجروں اور مسافروں نے اس بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فیصلے ہی ایک متحرک اور ذمہ دار افسر کی پہچان ہوتے ہیں، اہلیانِ علاقہ نے چوہدری شفقت محمود کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھیں گے۔
دریں اثناء ماہِ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیے گئے مؤثر انتظامات پر بھی چوہدری شفقت محمود کی کارکردگی کو شہریوں کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے وژن کے تحت ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے اور گرانفروشی کے خاتمے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں جو روزانہ کی بنیاد پر بازاروں، مارکیٹوں، سبزی و فروٹ منڈیوں، کریانہ اسٹورز اور دیگر کاروباری مراکز کی باقاعدہ چیکنگ کرتی رہیں، ان کارروائیوں کے دوران سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا جبکہ زائد قیمتیں وصول کرنے اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری ایکشن لیا گیا جس کے نتیجے میں رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو بڑی حد تک کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملی، چوہدری شفقت محمود کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، رمضان کے اختتام کے بعد شہریوں نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل نگرانی اور مؤثر حکمت عملی کے باعث انہیں حقیقی معنوں میں ریلیف ملا اور اگر اسی طرح کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا گیا تو مہنگائی پر قابو پانے میں مزید بہتری آئے گی۔
Trending
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
- ای سی بی کا وائٹ اور ریڈ بال کوچنگ اسٹافس کا اعلان
- امریکی تحقیقاتی ادارےکا مسلمان رکن کانگریس الہان عمرکےگھر پر چھاپہ
- خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے خلاف وکلا کا بڑا اعلان
- انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز، سری لنکا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
- اسرائیل میں اسکول کے بچوں کے مطالعاتی دورے کے دوران دھماکا: ایک ہلاک، 24 افراد زخمی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔