by Rao Imran Suleman
Rao Nama

زمبابوے کے بلیسنگ مزارابانی پر پی ایس ایل میں شرکت پر 2 سال کی پابندی عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ چھوڑنے پر زمبابوے کے کھلاڑی بلیسنگ مزاربانی پر پی ایس ایل میں شرکت پر 2 سال کی پابندی عائد کردی۔

پی سی بی کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ بلیسنگ مزاربانی نے پاکستان سپر لیگ کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ بلیسنگ مزاربانی نے پی ایس ایل سے معاہدہ کرنے کے بعد آئی پی ایل میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پیشہ ورانہ کرکٹ اعتماد اور معاہدوں کی یقین دہانی پر قائم ہے، فرنچائز لیگوں میں پیشہ ورانہ طرزِ عمل کا تقاضا ہے کہ شرکاء شفافیت اور تسلسل کے ساتھ کام کریں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ پابندی پی ایس ایل کے پیشہ ورانہ ماحول کے تحفظ کے لیے ایک ضروری قدم ہے، یہ بات اہم ہے کہ معاہدوں کا احترام کیا جائے اور تمام کھلاڑیوں اور ایجنٹس کا طرزِ عمل ٹورنامنٹ کے وقار کے مطابق ہو۔



PNP

Comments are closed.