سرکاری ذخائر میں 1ارب 32کروڑ ڈالرز سے زائد کی بڑی کمی
کراچی(پی این پی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں 10اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں جس کے مطابق یورو بانڈز کی ادائیگیوں کے باعث سرکاری ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی۔ترجمان کے مطابق 10اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ارب 32کروڑ 10لاکھ ڈالر کم ہوگئے جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 15ارب 7کروڑ 95لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان نے گزشتہ ہفتے کے دوران یورو بانڈز کی میچوریٹی کی مد میں ایک ارب 42کروڑ 61لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کیں جس کے بعد 10اپریل کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20ارب 52کروڑ 45لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 5ارب 44کروڑ 50لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
PNP
Comments are closed.