by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایرانی خواتین فٹ بالرز کا تحفظ دینے پر آسٹریلوی حکومت کا شکریہ

—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

آسٹریلیا میں پناہ حاصل کرنے والی ایرانی خواتین فٹبال کھلاڑیوں نے آسٹریلوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم محفوظ ماحول میں اپنی زندگی اور کھیل کا نیا سفر شروع کرنا چاہتی ہیں۔

’الجزیرہ‘ کے مطابق ایرانی فٹبالرز فاطمہ پسندیدہ اور عاطفہ رمضانی زادہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزا ملنے کے بعد اپنے پہلے بیان میں آسٹریلیا کی حکومت اور خاص طور پر وزیرِ داخلہ ٹونی برک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہمیں آسٹریلیا میں ایک ’محفوظ پناہ گاہ‘ ملی ہے اور مستقبل میں سکون اور تحفظ کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔

کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ فی الحال ہماری توجہ اپنی حفاظت، صحت اور نئی زندگی کی تعمیر پر ہے تاہم پیشہ ور کھلاڑی ہونے کے ناتے اپنا کیریئر جاری رکھنا چاہتی ہیں۔

یاد رہے کہ ایران کی خواتین فٹ بال ٹیم کی 6 کھلاڑیوں اور 1 آفیشل کو ایشین کپ کے دوران آسٹریلیا میں انسانی بنیادوں پر ویزے دیے گئے تھے۔

بعد ازاں 5 کھلاڑی اپنے وطن واپس چلی گئی تھیں جبکہ صرف 2 کھلاڑیوں نے آسٹریلیا میں قیام کا فیصلہ کیا تھا۔

دونوں اس وقت مقامی اے لیگ ویمن ٹیم برسبین روار کے ساتھ ٹریننگ کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایشین کپ کے دوران ایرانی ٹیم کی کچھ کھلاڑیوں نے قومی ترانہ نہیں پڑھا تھا جس کے بعد ایرانی سرکاری میڈیا نے انہیں غدار قرار دیا تھا۔



PNP

Comments are closed.