by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فنکشن سے واپسی پر گاڑی روک کر 15 افراد کی خواجہ سرا سے اجتماعی جنسی زیادتی اور تشدد کیس

کراچی (پی این پی)کراچی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ غربی میں خواجہ سرا سے مبینہ زیادتی و تشدد کیس میں گرفتار 4 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت نے خواجہ سرا کے ساتھ مبینہ زیادتی اور تشدد کے مقدمے میں 4 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے ملزمان کو فی کس 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔مقدمے میں عتیق، نصرو، عثمان اور بہادر نامزد ہیں جنہوں نے گرفتاری سے قبل ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔پراسیکیوشن کے مطابق واقعہ 13 تاریخ کو اورنگی ٹان میں پیش آیا، جہاں ایک فنکشن سے واپسی پر گاڑی روکی گئی۔مقدمے میں الزام ہے کہ 10 سے 15 افراد نے متاثرہ شخص کو دوسرے مقام پر لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعے کا مقدمہ تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج کیا گیا تھا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

PNP

Comments are closed.