by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21.26ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

اسلام آبا د (پی این پی) ملکی زرمبادلہ ذخائر 21.26ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعادوشمارکے مطابق 24اپریل 2026ء کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 21,269.0ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر 15,827.9ملین ڈالر،کمرشل بینکوں کے ذخائر 5,441.1ملین ڈالرریکارڈ کئے گئے ہیں ۔سٹیٹ بینک کے مطابق اضافے کی بنیادی وجہ پاکستان یورو بانڈز کی وصولیاں ہیں جس سے مجموعی ذخائر کی پوزیشن میں بہتری دیکھی گئی۔

PNP

Comments are closed.