Khalil-ur-Rehman Qamar reveals he was offered to write the script for ‘Heera Mandi’
معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ویب سیریز ’ہیرامنڈی‘ کے لیے انہیں اسکرپٹ لکھنے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے مختلف وجوہات کی بنا پر یہ آفر مسترد کر دی۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ منصوبہ ’منڈی‘ کے نام سے فلم کی شکل میں شروع کیا گیا تھا، اور انہیں بھارت سے متعدد بار رابطہ کیا گیا۔ خلیل الرحمٰن قمر کے مطابق انہوں نے حب الوطنی اور عزتِ نفس کو مقدم رکھتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستانی لکھاری کو بھی وہی مقام ملنا چاہیے جو پاکستان میں بھارتی فنکاروں کو حاصل رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر مناسب عزت دی جاتی تو وہ مفت میں بھی اسکرپٹ لکھنے کو تیار تھے، مگر 2015 میں انہوں نے حتمی طور پر اس منصوبے سے علیحدگی اختیار کر لی۔
اسی گفتگو میں خلیل الرحمٰن قمر نے اپنی نجی زندگی، والدین کے ساتھ تعلق اور والدہ کی بیماری کے حوالے سے بھی جذباتی انکشافات کیے، جنہوں نے مداحوں کو ان کی شخصیت کے ایک مختلف پہلو سے روشناس کرایا۔
PNP
Comments are closed.