by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کوکو گوف کا میچ کے دوران غصہ، ریکٹ اپنے سر پر مار لیا

— فائل فوٹو

امریکی ٹینس اسٹار کوکو گوف نے اٹالین اوپن کے دوران غصے کے عالم میں اپنا ریکٹ اپنے ہی سر پر دے مارا۔

روم میں کھیلے گئے ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں کوکو گاف کا مقابلہ ارجنٹائن کی کھلاڑی سولانا سیریا سے تھا، جہاں انہیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے پہلے سیٹ میں اپنی کارکردگی سے مایوس نظر آنے والی گاف نے 5-5 کی برابری پر غصے میں آکر اپنا ریکٹ سر پر مارا، جبکہ پہلا سیٹ 7-5 سے ہارنے کے بعد انہوں نے دوبارہ ایسا ہی ردعمل دیا۔

بعدازاں امریکی کھلاڑی نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے دوسرا سیٹ صرف 30 منٹ میں 0-6 سے جیت لیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں بھی ابتدا میں وہ 2 بار سروس بریک ہونے کے باعث 0-3 سے پیچھے تھیں، لیکن بعد ازاں انہوں نے مسلسل 5 گیمز جیت کر میچ میں واپسی کی۔

میچ کے اختتام پر سولانا سیریا کےڈبل فالٹ نے کوکو گاف کی فتح یقینی بنا دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس کی رنر اپ کوکو گاف اب اگلے مرحلے میں ایک اور امریکی کھلاڑی کا سامنا کریں گی۔



PNP

Comments are closed.