لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ انتخابات میں دوسری پارٹیوں کو سرپرائزدے گی ،مختلف حلقوں سے ہمارے امیدوار بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں ،انشاءاللہ اس مرتبہ کے پی کے اسمبلی میں بھی پاکستان مسلم لیگ کی نمائندگی ہو گی ۔ پی ٹی آئی نے نو سال میں کے پی کے میں ایک نیا جنرل ہسپتال نہیں بنا سکی جبکہ بی آر ٹی بس سروس بھی تاریخ میں مہنگائی ترین بنائی۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ بہت جلد پارٹی کا اجلاس بلایا جا رہا ہے جس میں الیکشن 2024 کیلئے پارٹی منشور کو فائنل کیا جائے گا۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ہمارا منشور پاکستان کی تعمیر و ترقی اور افراد کی معاشی و سماجی ترقی شامل ہے۔لوگوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی تجاویز اور بنیادی حقوق جس میں تعلیم، صحت اور بہتر روزگار شامل ہے پر خصوصی اقدامات شامل ہیں۔ چوہدری شافع حسین نےکہا کہ پاکستان میں سستی اور مسلسل بجلی کی فراہمی کیلئے نہروں پر چھوٹے ڈیم بنانا شامل ہے، ہمارے منشور میں نوجوانوں کیلئے بہترین ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں کا قیام جس سے لاکھوں نوجوانوں کو بیرون ملک بہترین نوکریاں مل سکتی ہیں اس کے علاوہ نوجوانوں کو چاہیے سچ اور جھوٹ کے درمیان فرق کو سمجھیں اور جھوٹے پروپیگنڈہ پر عمل نہ کریں ۔ کسانوں کیلئے انٹرنیشنل معیار کا بیچ منگوایا جائے گا جس سے فصل کی پیداوار میں اضافہ ہو گا اس سے جہاں ملک میں سستی گندم اور دیگر اجناس ملینگے وہاں کسان بھی خوشحال ہوگا۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ بہترین معاشرے کے قیام کیلئے امن و امان اور انصاف کی جلد فراہمی بنیادی حیثیت رکھتے ہیں پولیس ریفارمز اور عدلیہ کے نظام کو مذید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ہم اپنے منشور میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی تجاویز دیں گے۔
Trending
- دکانداروں کےخلاف کارروائیاں، تاجروں کا ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ کل بند رکھنےکا اعلان
- آبنائے ہرمز میں دو بحری جہاز ٹکراگئے۔ایران نے 23 غیرملکی اہلکاروں کو بچا لیا
- ماجد ستی قتل کیس، عدالت نے مرکزی ملزم فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا سنا دی
- فیفا کا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل کی پچ کے ٹکڑے فروخت کرنے کا فیصلہ، لاکھوں ڈالرز آمدن کی توقع
- جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ٹک ٹاکر اقرا کنول اور اریب کی عبوری ضمانت کنفرم
- سونے کی قیمت میں کمی
- عمان کے لیماہ علاقے کے قریب آئل ٹینکر میزائل کی زد میں آگیا
- کراچی: دورانِ ڈکیتی فائرنگ کا نشانہ بننے والے ڈاکٹر آکاش کی آخری رسومات ادا
- بیوی پر تشدد کا مقدمہ: یوٹیوبر علی حیدر آبادی کی ضمانت میں توسیع
- مک جیگر نے انکشاف کیا کہ وہ ایلوس پریسلے سے کیوں نہیں ملا