55 سال بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اعلیٰ سطح پر سول سروسز تعلقات بحال ہوگئے۔
پاکستان بنگلہ دیش سول اسٹیبلشمنٹ میں ادارہ جاتی تعاون کےنئے باب کا آغاز ہو گیا، پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کی بنیاد رکھ دی گئی۔
بنگلہ دیشی وفد نے لاہور میں مختلف ملاقاتوں اور اجلاسوں میں شرکت کےعلاوہ کراچی میں نیپا میں بھی 2 روزہ سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
بنگلہ دیش سول سروس کے ایڈیشنل سیکریٹریز، جوائنٹ سیکریٹریز اور دیگر حکام پر مشتمل 12 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد سول سروسز اکیڈمی لاہور کے والٹن کیمپس میں ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ پروگرام میں شریک ہوا، وفد کا استقبال ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی فرحان عزیز خواجہ نے کیا۔
لاہور میں افتتاحی تقریب کے بعد وفد نے اخلاقی فیصلہ سازی اور اقدار پر مبنی گورنس کے موضوع پر پہلے علمی سیشن میں شرکت کی۔
بنگلہ دیشی مہمانوں کا کہنا تھا کہ سول سروسز کو پوری دنیا میں ایک ہی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد سینئر منتظمین کی پیشہ وارانہ استعداد کار بڑھانے کے ساتھ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان طویل المدتی ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
PNP
Comments are closed.