by Rao Imran Suleman
Rao Nama

غیر قانونی فراڈ کال سینٹر کا مقدمہ، 26 ملزمان کی ضمانت منظور

غیر قانونی کال سینٹر کے ذریعے غیر ملکیوں سے فراڈ کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے 26 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزمان کو فی کس پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

پراسیکویشن کا کہنا تھا کہ این سی سی آئی اے نے غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

پراسیکویشن کے مطابق ملزمان غیر ملکی شہریوں کی معلومات کو غیر قانونی لین دین اور فنڈز کی منتقلی کے لئے استعمال کرتے تھے۔

پراسیکویشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی تجزیے میں ملزمان سے غیر ملکیوں کا ڈیٹا بھی برآمد ہوا ہے۔



PNP

Comments are closed.