by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ادھار کی رقم دینے سے انکار ،25سالہ نو جوان نے خود کو گولی مار کر زند گی کا خاتمہ کرلیا

ساہیوال( پی این پی ) نواحی چک 73پانچ ایل میں ادھار کی رقم دینے سے انکار پر 25سالہ نو جوان محمد اقبال نے خود کو گولی مار کر زند گی کا خاتمہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسی چک کے محمد صدیق کے بیٹے محمد اقبال نے اپنے رشتہ دار سے ادھار کی رقم لینا تھی رشتہ دار نے رقم ادا کرنے کی بجا ئے اسے تنگ کر نے کی شکایت اسکے والدین سے کر دی والدین نے الٹا ڈانٹ پلا دی جس سے دل برداشتہ ہو کر پسٹل سے سر میں گولی مار کر زند گی کا خاتمہ کر لیا ۔ پولیس یوسف والا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر قیوم ہسپتال لا ش پوسٹ مارٹم کے بعدورثاء کے سپر د کر دی ۔

دریں اثنا جو گی چوک اوور ہیڈ برج سے نہر میں ایک 26سالہ نامعلوم نو جوان نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ریسکیو 1122کے غوطہ خوروں نے ایمر جنسی اطلاع پر مو قع پر پہنچ کر لاش کی تلاش شروع کر دی ہے ابھی تک چھلانگ لگانے و الے نو جوان کا نا م سامنے نہیں آ سکا۔

PNP

Comments are closed.