by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جیکب آباد میں پسند کی شادی پر کئی گھروں کو آگ لگا دی گئی

جیکب آباد کے گاؤں صدیق آرائیں میں پسند کی شادی پر کئی گھروں کو آگ لگا دی گئی۔ 

جیکب آباد پولیس کے مطابق مسلح ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے، گھروں کو جلانے پر 12 نامزد سمیت 32 ملزمان پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 

ایس ایس پی کے مطابق واقعہ 5 مئی کو پیش آیا، 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ مقدمے میں نامزد مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے پسند کی شادی کرنے پر گاؤں کو آگ لگائی۔ گاؤں صدیق آرائیں اور گاؤں غازی خان چنہ کے جوڑے نے حیدر آباد کی عدالت میں پسندکی شادی کی تھی۔ 

بستی کو آگ لگانے پر درجنوں خاندانوں کو کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور کر دیا گیا۔



PNP

Comments are closed.