گاڑی کی ڈگی میں لائے جانے والے قربانی کے 9 بکرے دم گھٹنے سے ہلاک
اسلام آباد (پی این پی) پنجاب میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسافر کوچ کی ڈگی میں منتقل کیے جانے والے قربانی کے 9 بکرے ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ جانور صادق آباد سے سیالکوٹ لے جائے جا رہے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جب بس ترنڈہ سوائے خان پھاٹک کے قریب پہنچی اور ڈگی کھولی گئی تو تمام بکرے مردہ حالت میں پائے گئے۔ ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جانور شدید گرمی اور ہوا کی کمی کے باعث دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔واقعے کے بعد بس میں موجود بعض مسافروں نے ویڈیوز بنائیں، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔
اس افسوسناک واقعے پر صارفین کی جانب سے جانوروں کی غیر محفوظ منتقلی پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
PNP
Comments are closed.