by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اقوام متحدہ میں ’میڈ ان پاکستان‘ فٹبال پیش

فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں میڈ ان پاکستان فٹبال پیش کردی گئی۔ یواین میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے پاکستانی فٹبال کا تحفہ پیش کیا۔

نیو یارک میں انٹرنیشنل فٹبال ڈے اور فیفا ورلڈ کپ کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی جہاں اقوام متحدہ کے سفارتکاروں کے دوستانہ میچز میں پاکستانی فٹبال کا استعمال ہوا۔ 

سیالکوٹ کی تیار کردہ فٹبال دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہے۔ پاکستان فیفا معیار کی فٹبالز بنانے والا عالمی مرکز قرار دیا گیا۔ 

پاکستانی ہنر مندوں کو اقوام متحدہ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔



PNP

Comments are closed.