by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایشین جونیئر اسکواش: پاکستانی کھلاڑیوں کا شاندار آغاز، تمام ابتدائی میچز جیت لیے

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کامیاب آغاز کردیا۔ تمام کھلاڑیوں نے اپنے ابتدائی راؤنڈ کے میچز جیت لیے۔

بوائز انڈر 19 میں عبداللّٰہ نواز نے انڈونیشیا کے رضکا سلیمان کو تین ۔ صفر سے ہرایا۔ 27 منٹ جاری رہنے والے میچ میں عبداللّٰہ کی جیت کا اسکور 11-1، 11-3، 11-5 رہا۔

انڈر 17 میں عمیر عارف اور نعمان خان نے کامیابی حاصل کرلی۔ عمیر عارف نے تھائی لینڈ کے پیماوات پونسیریپوک کو 20 منٹ میں تین ۔ صفر سے ہرایا جبکہ نعمان خان نے چین کے لیاو زونگیو کو 18 منٹ میں 11-3، 11-3، 11-4 سے آؤٹ کلاس کیا۔

بوائز انڈر 15 میں سہیل عدنان نے الیگزینڈر موراٹیڈس کو 11 منٹ میں زیر کردیا۔ سہیل کی جیت کا اسکور 11-2، 11-1 اور 11-2 رہا۔

بوائز انڈر 13 میں مصطفیٰ خان نے جوزف چینگ کو اسٹریٹ گیمز میں شکست دی۔

گرلز انڈر 15 میں ماہ نور علی اور سحرش علی نے کامیابی حاصل کرلی، ماہ نور نے اینا اوگے اور سحرش نے ژو چینکسوان کو شکست دی۔



PNP

Comments are closed.