by Rao Imran Suleman
Rao Nama

حماس کے نئے عسکری کمانڈر محمد عودہ شہید، نمازِ جنازہ میں غزہ اُمڈ آیا

سوگواران نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

0

غزہ سٹی، 28 مئی 2026

حماس نے اپنے نئے عسکری کمانڈر محمد عودہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کی نمازِ جنازہ میں غزہ کے ہزاروں شہری شریک ہوئے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فضائی حملہ غزہ سٹی کی ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں محمد عودہ، ان کی اہلیہ اور دو بیٹے بھی شہید ہوگئے۔اس میں شامل تھے۔

محمد عودہ کو حال ہی میں القسام بریگیڈ کی قیادت سونپی گئی تھی، جب ان کے پیش رو کمانڈر عز الدین الحداد چند روز قبل ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

دوسری جانب غزہ میں محمد عودہ کی نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت دیکھی گئی، جہاں سوگواران نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.