کورین سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں 2026ء سے کورین زبان کے امتحان کے لیے نیا یو بی ٹی سسٹم لا رہے ہیں۔
کورین سفارت خانے کے مطابق اب ای پی ایس ٹاپک امتحان میں کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ کی جگہ ٹیبلٹ بیسڈ یو بی ٹی سسٹم ہو گا، یو بی ٹی سسٹم کے ذریعے بغیر انٹرنیٹ بڑے پیمانے پر امتحانات کا انعقاد ممکن ہو گا۔
کورین سفارت خانے نے بتایا ہے کہ نئے نظام میں اے آئی فیشل ریکگنیشن اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ بھی شامل ہو گی، جدید ٹیکنالوجی امتحانات میں نقل کی روک تھام اور شفافیت یقینی بنائے گی۔
کورین سفارت خانے کے مطابق بجلی اور انٹرنیٹ کی خرابی کے باوجود امیدواروں کا ڈیٹا محفوظ رہے گا، پاکستان کو 2026ء میں یو بی ٹی سسٹم نافذ کرنے والے ابتدائی ممالک میں شامل کیا ہے۔
کورین سفارت خانے نے مزید بتایا ہے کہ کورین زبان کے امتحان کی بڑھتی طلب پر پاکستان میں نیا نظام لایا جا رہا ہے، یو بی ٹی سسٹم سے بڑے سی بی ٹی مراکز کے اخراجات کم ہوں گے۔
کورین سفارت خانے کے مطابق نئے امتحانی مراکز سے دور دراز علاقوں کے امیدواروں کے سفر اور اخراجات کم ہوں گے، جدید یو بی ٹی سسٹم امتحانی عمل کو مزید محفوظ، مستحکم اور قابلٍ رسائی بنائے گا۔
PNP
Comments are closed.