کچے مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق، ایک کو زندہ نکال لیا گیا
شانگلہ (پی این پی)شانگلہ کے علاقے رحیم آباد باسی میں کچے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں چھ بچے جاں بحق ہوگئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق مکان کے ملبے تلے دب کر 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ مکان کی چھت گرنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں، جن کی عمریں 4 سے 15 سال کے درمیان تھیں،ایک بچی کو زندہ نکال لیا گیا۔حکام کے مطابق چھت گرنے سے ملبے تلے 7 بچے دب گئے تھے جن میں سے 6 بچے جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک بچی کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملبہ ہٹایا، امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
PNP
Comments are closed.