by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد (پی این پی)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اوربالائی/وسطی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواوں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے،

اس دوران(بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری )کی بھی توقع ہے،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع اور سندھ کے بالائی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ، پنجاب ،سندھ ،کشمیر اور بارکھان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں کاکول 39، پٹن، بالاکوٹ اور بنوں 05، چراٹ 04، پنجاب میں اسلام آباد (سیدپور 34، گولڑہ 18، بوکرہ 13، ایئرپورٹ 07، زیرو پوائنٹ 06)،چکوال 15، گجرات 13، سرگودھا سٹی 12، مری 08، سیالکوٹ ایئرپورٹ 07، راولپنڈی (چکلالہ، پیر ودھائی، گوالمنڈی 07، نیو کٹاریاں 06، کچہری 05، شمس آباد 04)،اٹک 06، قصور 05، لاہور (ایئرپورٹ 05، سٹی 01)،منگلا، فیصل آباد 03، جھنگ 02، سندھ میں موہنجو دڑو 32، روہڑی 20، پڈعیدن 14، نواب شاہ 06، لاڑکانہ 05، سکرنڈ 04، دادو 03، کشمیر میں کوٹلی 16، راولاکوٹ 15 جبکہ بلوچستان میں بارکھان میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 48، دالبندین ، دادو45، بہاولپور، جیکب آباد اور تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں تاہم مغربی ہواں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر موجود ہے جو کہ 5 جون تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

PNP

Comments are closed.