by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امریکا میں لاکھوں افراد کو ریکارڈ میں مردہ ظاہر کرنے کے مبینہ منصوبے کا انکشاف

واشنگٹن: امریکی سینیٹ کی کمیٹیوں کو پیش کی گئی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لاکھوں زندہ افراد کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دینے سے متعلق ایک متنازع منصوبہ زیر غور رہا، جس کا مقصد بعض مہاجرین کے خلاف کارروائی کو آسان بنانا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ مبینہ منصوبہ ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کے تحت تیار کیا گیا، جس کی نگرانی کاروباری شخصیت ایلون مسک کر رہے تھے۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کے ذریعے تقریباً 27 لاکھ افراد کے ریکارڈ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

دوسری جانب سوشل سکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو جان بوجھ کر مردہ ظاہر کرنے سے متعلق دعوے درست نہیں ہیں۔ ادارے کے مطابق ریکارڈ کے انتظام اور معلومات کے استعمال سے متعلق تمام اقدامات قانون اور ضابطوں کے مطابق کیے جاتے ہیں۔

ادھر محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے مختلف اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے کا دفاع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایسے اقدامات قومی سلامتی اور امیگریشن قوانین کے مؤثر نفاذ کے لیے ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک حالیہ مہینوں میں مختلف سیاسی اور سماجی معاملات پر اپنے بیانات کے باعث بھی خبروں میں رہے ہیں، جبکہ ان پر بعض حلقوں کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر سیاسی تقسیم کو بڑھاوا دینے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

PNP

Comments are closed.