by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز

کراچی(پی این پی) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 768 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
 



PNP

Comments are closed.