by Rao Imran Suleman
Rao Nama

12جون تک مختلف شہروں میں ہیٹ ویو کا خدشہ ،الرٹ جاری

اسلام آباد(پی این پی)ملک کے مختلف شہروں میں 12جون تک ہیٹ ویو کا خدشہ ہے جس کا الرٹ جاری کردیا گیاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت چالیس سے تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے چند اضلاع میں درجہ حرارت اڑتالیس سے اکاون ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔پنجاب کے کئی اضلاع میں بھی درجہ حرارت چوالیس سے اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت اکتالیس سے چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہری صبح دس سے شام چار بجے تک غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔

PNP

Comments are closed.