پاکستان کو خواتین کے 2 انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹس کی میزبانی مل گئی ہے۔
پاکستان میں پہلی بار مسلسل 2 ویمنز انٹرنیشنل ٹورنامنٹس منعقد ہوں گے جبکہ 5 اکتوبر سے اسلام آباد میں مقابلوں کا آغاز ہو گا۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق کا کہنا ہے کہ خواتین ٹینس کے فروغ کے لیے یہ بڑی کامیابی ہے۔
ان کے مطابق اس سے پاکستانی خواتین پلیئرز کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملے گا۔
پاکستان ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن کی صدر اسما خاور نے کہا ہے کہ یہ ٹورنامنٹس عالمی ٹینس میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحم کریں گے۔
PNP
Comments are closed.