پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب وانگ یی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق اس موقع پر چینی وزیرِ خارجہ نے خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی 105 ویں سالگرہ پر مبارک باد دی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران اور امریکا مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور برگن اسٹاک میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے پہلے دور کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔
گفتگو کے دوران چینی وزیرِ خارجہ کو بتایا گیا کہ اسلام آباد معاہدے کے تحت ثالثی کے عمل کی نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، 3 ورکنگ گروپس کو جوہری ہتھیاروں کے مسئلے، ایران پر عائد پابندیوں، نگرانی اور دیگر تنازعات کے حل کے لیے کام سونپا گیا ہے، جس کا مقصد 60 دن کے اندر ایک حتمی معاہدے کو آسان بنانا ہے۔
اسحاق ڈار نے چین کی امن قائم کرنے کے لیے اقدامات کی حمایت کو سراہا، جس میں چینی صدر شی جن پنگ کی 4 نکاتی تجویز اور 5 نکاتی پاک چین امن فریم ورک بھی شامل ہے۔
چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی نے دورانِ گفتگو خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
PNP
Comments are closed.