by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سفیان مقیم نے پاکستان چھوڑنے کی افواہوں کو بےبنیاد قرار دیدیا

نوجوان کرکٹر سفیان مقیم نے پاکستان چھوڑنے کی افواہوں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔

انہوں نے ان افواہوں پر سوشل میڈیا پوسٹ میں وضاحت کی کہ میرے پاکستان چھوڑنے کی افواہیں بالکل بےبنیاد ہیں۔

سفیان مقیم کا کہنا تھا کہ میں اس وقت صرف ڈربی شائر فالکنز کےلیے ٹی20 کرکٹ کھیلنے کی غرض سے انگلینڈ میں ہوں۔

بائیں ہاتھ کے اسپنر کا کہنا تھا کہ آپ سب سے گزارش ہے کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میری پہچان، میری شان اور میرا وطن ہے، پاکستان ہمیشہ میرے لیے سب سے پہلے رہے گا، پاکستان زندہ باد۔



PNP

Comments are closed.