فیفا ورلڈ کپ میں سینیگال کی عراق کے خلاف فتح کے بعد ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔
ٹورنٹو میں سینیگال نے عراق کو پانچ صفر سے شکست دی، حبیب دیارا نے میچ کے چوتھے منٹ میں سینیگال کو برتری دلوائی۔
میچ میں پاپ گیے کے دو جبکہ اسماعیلا سار اور ایلیمان ندیائے نے ایک ایک گول اسکور کرکے کامیابی کو تاریخی بنا دیا۔
واضح رہے کہ سینیگال فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک ہی میچ میں پانچ گول کرنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔
سینیگال کی ایونٹ میں اس بڑی فتح کے بعد پری کوارٹر فائنل تک رسائی کی امیدیں بھی برقرار ہیں۔
PNP
Comments are closed.