by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ویمنز T20 ورلڈ کپ: سری لنکا نے اسکاٹ لینڈ کو 3 وکٹوں سے مات دی

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا ویمن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسکاٹ لینڈ ویمن کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

سری لنکن ٹیم نے ایک سو باون رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا۔

میچ میں اسکاٹ لینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکیاون رنز بنائے، سارا برائس سینتالیس رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہیں جبکہ ڈارسی کارٹر نے چونتیس اور کپتان کیتھرین برائس نے تئیس رنز کی اننگز کھیلی۔ 

جواب میں سری لنکا نے جارحانہ آغاز کیا اور کپتان چماری اتاپتو نے صرف سولہ گیندوں پر تینتیس رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی، ہرشیتا سماراوکرما نے ستائیس جبکہ حسینی پریرا نے تئیس رنز بنائے۔ 

اختتامی اوورز میں نیلاکشیکا سلوا نے اکیس رنز کی ذمہ دارانہ ناقابلِ شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو ہدف تک پہنچایا، جبکہ سوگندھیکا کماری سات رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ 

سری لنکا نے مطلوبہ ایک سو باون رنز انیس اعشاریہ پانچ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر لیے۔ 

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کیتھرین فریزر، کیتھرین برائس اور راشل سلیٹر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کئے جا رہے ہیں۔



PNP

Comments are closed.