by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان کرکٹ ٹیم 13 جولائی کو اسلام آباد سے ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی

ہیڈ کوچ سرفراز احمد کی سربراہی میں قومی کرکٹ ٹیم 8 جولائی کو اسلام آباد میں رپورٹ کرے گی، اطلاعات کے مطابق اسکواڈ 2 ٹیسٹ کھیلنے 13 جولائی کو روانہ ہوگا۔

قومی ’’ریڈ بال‘‘ کرکٹ ٹیم کا کیمپ اس وقت لاہور میں جاری ہے، اور امکان ہے کہ 2 جولائی کو ختم ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ امکان ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لئے 17 ارکان پر مشتمل ایک ہی ٹیم کا اعلان کرے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں پہلا ٹیسٹ 25 جولائی جب کہ دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے شروع کرے گی۔

دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیم تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کی شروعات 19 اگست سے کرے گی۔



PNP

Comments are closed.