by Rao Imran Suleman
Rao Nama

گھانا کے ہیڈ کوچ ٹیم کی شکست پر دلبرداشتہ، عہدے سے مستعفی

گھانا کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کارلوس کوئروز فٹ بال ورلڈ کپ میں ٹیم کی شکست پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، وہ تین مہینے تک ٹیم کے کوچ رہے۔

73 سالہ کارلوس کوئروز نے اس سال اپریل میں گھانا کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں سنبھالی تھیں، فٹ بال ورلڈ کپ میں گھانا کی ٹیم گروپ ایل میں شامل تھی جس نے راؤنڈ آف تھرٹی ٹو کیلئے گروپ کی بہترین تیسری ٹیم ہونے کے طور پر کوالیفائی کیا تھا لیکن وہ اس مرحلے میں کولمبیا سے ایک صفر سے شکست کھا گئی۔

کارلوس کوئروز کا یہ مسلسل پانچواں ورلڈ کپ تھا، اس سے قبل وہ فٹ بال ورلڈ کپ میں ایران، پرتگال اور مصر کی ٹیم کے بھی کوچ رہے تھے۔

کوئزور اتوار کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے والے دو ہیڈ کوچز میں سے ایک ہیں، اُردن کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جمال سیلامی نے بھی گروپ جے میں شامل اُردن کی فٹ بال ٹیم کے چوتھی پوزیشن پر آنے پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ جاری فٹ بال ورلڈ کپ میں اب تک مجموعی طور پر پانچ فٹ بال ٹیموں کے ہیڈ کوچ اپنے عہدے چھوڑ چکے ہیں۔



PNP

Comments are closed.