سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ میں ندا ڈار کو اہم ذمہ داریاں مل گئیں
پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کو سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ میں ذمہ داریاں مل گئیں۔
ندا ڈار سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ میں خواتین ٹیموں کے انتظامات دیکھیں گی۔
سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کی جبکہ اس میں ندا ڈار بھی شریک ہوئیں۔
ان کے علاوہ تعلیمی اداروں کے اسپورٹس سربراہان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی جی اسپورٹس پنجاب کا کہنا تھا کہ لیگ میں انٹرنیشنل اور نیشنل کرکٹرز شریک ہوں گے۔
محمد طارق قریشی نے کہا کہ لیگ میں خواتین کی چار ٹیمیں شریک ہوں گی، خواتین کے مقابلے جولائی کے آخری ہفتہ میں ہوں گے۔
PNP
Comments are closed.