by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امریکا کے بعد فرانس نے بھی فیفا سے اپیل کردی

فرانسیسی کھلاڑی مائیکل اولیسے کو پیراگوئے کیخلاف میچ میں یلو کارڈ دکھایا گیا تھا – فوٹو: سوشل میڈیا

فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں امریکا کے بعد اب فرانس نے اپنے کھلاڑی کو ملنے والے کارڈ کو ختم کرنے کےلیے فیفا سے باضابطہ اپیل کردی۔ 

فرانسیسی کھلاڑی مائیکل اولیسے کو پیراگوئے کے خلاف میچ میں ماتیاس گالارزا سے تلخ کلامی پر یلو کارڈ دکھایا گیا تھا۔

فرانسیسی فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ مطابق ری پلے میں واضح ہوا کہ مائیکل اولیسے نے گالارزا کے چہرے کو نہیں بلکہ صرف شرٹ پکڑی تھی۔ مائیکل اولیسے کو دیا گیا یلو کارڈ ناانصافی پر مبنی تھا۔

واضح رہے کہ کوارٹر فائنل مقابلے میں دوسرا کارڈ ملنے کی صورت میں مائیکل اولیسے ممکنہ طور پر ورلڈکپ سیمی فائنل سے باہر ہوسکتے ہیں۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ فرانس نے مائیکل اولیسے کے یلو کارڈ کے خلاف فیفا میں اپیل دائر کردی ہے۔

فرانسیسی فیڈریشن کے مطابق اپیل کا مقصد انصاف کا حصول ہے، اس کا فولارین بیلاگن کیس سے کوئی تعلق نہیں۔



PNP

Comments are closed.