انڈونیشیا میں ایک شادی کی تقریب اس وقت عجیب صورتحال اختیار کر گئی جب عین موقع پر دولہا نہ آ سکا اور خاصے انتظار کے بعد دلہن کے ہونے والے سُسر نے خود کو پیش کر دیا جس کے بعد دلہن نے رضامندی سے نکاح کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کسی بھی مرد وزن کی زندگی کا ایک خوبصورت ترین دن ہوتا ہے لیکن 29 اگست 2023 کو انڈونیشیا کے ایک گاؤں جیکوتامو میں یہی دن افسوس کے لمحات میں تبدیل ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ایس اے‘ نامی ایک جوان لڑکی دلہن بنی بیٹھی تھی۔ وہ اپنے ہونے والے شوہر سے کئی ماہ سے گفتگو بھی کرتی رہی تھی۔
بظاہر سب کچھ ٹھیک تھا لیکن دولہا اپنی شادی کے عین وقت پر غائب ہوگیا اور قریبی دوستوں کو صرف اتنا بتایا کہ شادی منسوخ ہو چکی ہے۔
دوسری جانب غریب لڑکی نے بہت مشکل سے جہیز وغیرہ کا سامان تیار کیا تھا اور تقریب پر زندگی کی جمع پونجی لگ چکی تھی، مہمان بھی پہنچ گئے تھے۔ اس موقع پر دلہن کے ہونے والے سسر نے لڑکی کے اہل خانہ کو اپنی شادی کی پیشکش کی جو قبول کر لی گئی۔ اس طرح ہونے والے شوہر کے سُسر نے ایس اے نامی خاتون سے نکاح کر لیا۔
لڑکی کے بھائی، وستو احمد نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ فرار ہونے والے لڑکے کے والد سے ان کی بہن نے شادی کر لی ہے۔ لڑکے کے والد نے بتایا کہ اس تقریب پر لاکھوں روپے خرچ ہو چکے تھے اور فضا میں بے یقینی تھی اور اسی وجہ سے انہوں نے آگے بڑھ کر شادی کا فیصلہ کیا۔
سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس خبر پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ رقم بچانے کا ایک حربہ ہے۔ جبکہ بعض افراد نے دلہن کے لیے ہمدردی ظاہر کی ہے جسے اتنا بڑا سمجھوتہ کرنا پڑا ہے۔
Trending
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔