بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار و ڈائریکٹر جی ماری موتھو دل کا دورہ پڑنے کے باعث 57 سال کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ٹی وی سیریل کی ڈبنگ کے دوران انہیں طبیعت کی ناسازی کی شکایت پر چنئی کے پرائیوٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔
جی ماری موتھو نے اپنے کیریئر کے دوران کئی فلموں میں بھی کام کیا تھا۔
تامل اداکار ہدایتکار کو رجنی کانت کی حالیہ بلاک بسٹر جیلر میں دیکھا گیا تھا۔ وہ تامل ٹیلی ویژن سیریز ایتھرنیچل میں اپنے کردار کے لیے مشہور تھے۔ انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر فلمساز منی رتنم سمیت دیگر کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔
جی میریمتھو مبینہ طور پر جمعہ کی صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے چنئی میں اپنے ٹی وی سیریل ایتھرنیچل کی ڈبنگ کے دوران گر گئے،انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی ۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔