اسلام آباد:عدالتی حکم کے باوجود شہریار آفریدی کو ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے کے خلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے جس پر ہائی کورٹ نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے خلاف ایم پی او جاری کرنے کے اختیارات سے تجاوز کے کیس میں عدالتی حکم عدولی پر ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔
ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر اور ایس پی فاروق بٹر عدالت کے سامنے پیش ہوئے ساتھ ہی پراسیکیوٹر قیصر امام بھی عدالت میں موجود تھے۔
وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ ڈی سی اسلام آباد کو عمرے پر جانا ہے ان کی والدہ نے کہا تھا اس لیے ابھی عرفان نواز میمن خیر پور میں ہیں۔
جسٹس بابر ستار نے کہا کہ کل عدالت نے عرفان نواز میمن کی درخواست منظور نہیں کی تھی۔ بعد ازاں عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
Trending
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔