by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سعودی اتحاد نےحوثی باغیوں کے داغے گئے بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیے

ریاض: یمن میں برسرِپیکار سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔

سعودی اتحاد کے ترجمان کے مطابق، یمن کے اندر سے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی خطے کو نشانہ بنانے کے لیے یہ بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے۔ تاہم، مملکت کے دفاعی فضائی نظام نے مستعدی سے کارروائی کرتے ہوئے ان میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں روک کر ناکارہ بنا دیا۔

اتحاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے سول آبادی اور شہری تنصیبات کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری آپریشنل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب حوثی تحریک کے سیاسی بیورو کے سینئر رکن محمد البخیتی نے خبردار کیا ہے کہ صنعا ایئرپورٹ پر ہونے والے حالیہ حملے کے جواب میں ان کا گروپ سعودی عرب کی “اہم اور حساس ترین تنصیبات” کو نشانہ بنائے گا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ ایک بڑی جارحیت ہے جس کا بھرپور اور دردناک جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتقامی کارروائیوں کے دائرہ کار میں سعودی عرب کا اہم ترین بنیادی ڈھانچہ شامل ہوگا۔

PNP

Comments are closed.