پنکی کو جیل میں ادویات اور کپڑے کیوں فراہم نہیں کیے جاتے؟عدالت کا استفسار،ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ کے جواب پر درخواست نمٹا دی گئی
کراچی ( پی این پی )پنکی کو جیل میں ادویات اور کپڑے کیوں فراہم نہیں کیے جاتے؟عدالت کا استفسار،ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ کے جواب پر درخواست نمٹا دی گئی۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
ملزمہ انمول کے وکیل نے جیل میں سہولتیں نہ دیئے جانے کے خلاف درخواست دائر کر دی۔
سماعت کے دوران ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمہ کو جیل میں ادویات اور کپڑے کیوں فراہم نہیں کیے جاتے؟
ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نارمل کپڑے منگوا کر پہن سکتی ہے ہمیں اعتراض نہیں، جبکہ ملزمہ کا سول ہسپتال سے علاج چل رہا ہے، سول ہسپتال کے ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ویمن جیل حکام کے مؤقف کے بعد عدالت نے ملزمہ انمول کی درخواست نمٹا دی۔
PNP
Comments are closed.