اقوام متحدہ نے بحیرہ احمر میں حوثی حملوں کی نگرانی مزید 6 ماہ بڑھا دی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں یمنی حوثیوں کی جانب سے جہازوں پر حملوں کی نگرانی کا نظام مزید چھ ماہ کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قرارداد کے حق میں 13 ممالک نے ووٹ دیا، جبکہ چین اور روس نے رائے شماری میں حصہ لینے کے بجائے غیر جانب دار رہنے کا فیصلہ کیا۔
اس قرارداد کے تحت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بحیرہ احمر کی صورتحال اور حوثیوں کے حملوں سے متعلق ہر ماہ سلامتی کونسل کو رپورٹ پیش کریں گے۔
یاد رہے کہ یمن کے حوثیوں نے 2023 کے اواخر سے بحیرہ احمر میں جہازوں کو نشانہ بنانا شروع کیا تھا۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جنگ کے ردعمل میں اسرائیل سے منسلک یا اس سے وابستہ جہازوں کو ہدف بنا رہے ہیں۔
PNP
Comments are closed.