ایران کے شہر دہلوران میں منرل واٹر فیکٹری کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔حکام
ایران میں مقامی حکام نے خبر دی ہے کہ دہلوران شہر کے قریب منرل واٹر کی ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بی بی سی فارسی کے مطابق دہلوران کے گورنر نے بدھ کی صبح ایران میں خبر رساں ایجنسیوں کو بتایا کہ ’دہلوران شہر کے ضلع موسیان میں ایک منرل واٹر بنانے والی فیکٹری کو دشمن کے تین میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔‘
مقامی حکام کے مطابق حملے میں کوئی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم نقصان کی حد کا ابھی تک مکمل طور پر پتہ نہیں چل سکا۔
یاد رہے کہ بدھ کی صبح سینٹکام نے ایران کے خلاف حملوں کی یک نئی لہر کا اعلان کیا اور جوابی کارروائی میں پاسداران انقلاب اور ایرانی فوج نے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ کیا تھا۔
PNP
Comments are closed.