by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جنوبی ایران پر حالیہ حملوں میں 30 سے زائد شہری جاں بحق

ایران کی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں پر حالیہ حملوں میں 30 سے زائد شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور شہید ہونے والوں کی یاد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔”

فاطمہ مہاجرانی نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت ہر ممکن طریقے سے عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی اور متاثرہ علاقوں کی ہر سطح پر مدد جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ “جنوبی ایران اس سرزمین کا دھڑکتا ہوا دل ہے، اور حکومت اپنے عوام کا ساتھ نہیں چھوڑے گی۔

PNP

Comments are closed.