by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نیوزی لینڈ میں6.3 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

نیوزی لینڈ میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے بعد حکام نے سونامی کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں تیناؤ قصبے کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔

’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق نیوزی لینڈ کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز تیناؤ کے شمال میں تقریباً 40 کلومیٹر (24.85 میل) دور تھا، جو فیورڈ لینڈ کے سیاحتی مقام کا گیٹ وے ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے اور جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 5.9 بتائی تھی، جبکہ زلزلے کی گہرائی 50 کلومیٹر سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

PNP

Comments are closed.